افطار میں سموسے، پکوڑوں کو بھی شکست دینے والی ڈش
5ceb6516bc03c - افطار میں سموسے، پکوڑوں کو بھی شکست دینے والی ڈش

رمضان میں افطاری کے دوران پکوڑے، سموسے، چاٹ، دہی بڑے یہ سب ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی اور کھانے کی ڈش زیادہ پسند نہیں کی جاتی۔

لیکن اگر ان ڈشز میں بریانی بھی پیش کردی جائے تو یقیناً سب لوگ باقی ہر چیز کو چھوڑ کر بریانی کی جانب اپنا ہاتھ بڑھائیں گے۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ شاید ہی کوئی پاکستانی ہوگا جسے بریانی کھانا پسند نہیں۔

اور اگر آپ افطار میں پکوڑے سموسوں کی جگہ بریانی ہی پیش کرنا چاہ رہی ہیں تو پھر اسے منفرد انداز سے بنا کر پیش کریں۔
یہاں ہرا Ù…Ø+الØ+ہ بریانی بنانے Ú©ÛŒ نہایت آسان ترکیب بیان Ú©ÛŒ جارہی ہے۔
اجزاء:

ہرا دھنیا - ایک گڈی

پودینہ - ایک گڈی

ہری مرچ - دس عدد

بادام (چھلے ہوے) - پندرہ عدد

ناریل پاؤڈر - ڈھائی کھانے کے چمچ

ادرک، لہسن - ایک کھانے کا چمچ

دہی - ایک کپ

مرغی - انیس سے بیس ٹکڑے

پیاز - درمیانی، تین عدد

تیل - آدھا کپ

نمک - Ø+سب ذائقہ

پانی - آدھا کپ

لال آلو - تین عدد

تیز پات - ایک عدد

کیوڑا - ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالØ+ہ - آدھا چاۓ کا Ú†Ù…Ú†

باسمتی چاول - دو مگ
ترکیب:

پیاز باریک کاٹ کر گرم تیل میں سنہرا ہونے تک تل لیں، آدھی پیاز الگ رکھ کر، باقی میں ادرک لہسن اور چکن شامل کر کے تیز آنچ پر کچھ دیر پکائیں-

ایک بلینڈر میں دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، بادام اور ناریل Ú©Û’ ساتھ پانی ڈال کر اچھی طرØ+ پیس لیں- پیس لینے Ú©Û’ بعد یہ مکسچر، دہی اور نمک Ú†Ú©Ù† میں شامل کرلیں- اب Ú†Ú¾Ù„Û’ ہوۓ آلو Ú©Û’ Ù¹Ú©Ú‘Û’ بھی اس میں شامل کردیں، اگر مصالØ+ہ خشک ہونے Ù„Ú¯Û’ تو تھوڑا پانی ڈال دیں، درمیانی آنچ پر Ú†Ú©Ù† اور آلو Ú¯Ù„ جانے تک پکائیں-

ایک الگ برتن میں آٹھ سے دس مگ پانی میں تیز پات، دس سے بارہ کالی مرچ، پانچ سے دس لونگ، پانچ چھوٹی الائچی، ایک بڑی الائچی، ایک دارچینی ڈال کر ابالیں- اس ابلتے پانی میں پہلے سے بھگوئے ہوۓ چاول شامل کر کے دو کنی تک ابالیں، چاول مکمل طور پر دم کے دوران پکے گا-

چاولوں Ú©Ùˆ پانی سے نکال کر پتیلی میں چاولوں Ú©ÛŒ تہہ بچھائیں، اس پر Ú†Ú©Ù† Ú©ÛŒ تہہ بچھا دیں اور اس Ú©Û’ بعد ایک اور تہہ چاولوں Ú©ÛŒ بچھائیں- اوپر سے گرم مصالØ+ہ، کیوڑا اور تلی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرØ+ پتیلی بند کردیں-

تیز آنچ پر پانچ منٹ اور ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ دم پر رکھیں، دس منٹ ٹھہر کر کھانے کے لئے پیش کریں-